سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں ایکسپوز ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنےا یک بیان میں کہا کہ حکومت آخری دنوں کو عوام کی بجائے اپنے لیے استعمال کر رہی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نےکہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی15ماہ کی کارکردگی صفر ہے، حکمرانوں نے 15ماہ میں صرف اپنے کیسز ختم کرائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی فنڈز حکومتی ممبران کے حلقوں میں خرچ ہو رہے ہیں، الیکشن سے قبل دھاندلی کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں ایکسپوز ہو گئیں، عوام اس بار حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو اہل،دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے اور اس کے لیے جماعت اسلامی واحد آپشن ہے۔



















