محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں ، حکومت سندھ نے صوبے میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن ببھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی تاہم 8 سے 12 محرم الحرام تک صوبے میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس میں ڈرون کیمرے کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈرون کیمرے سے کسی بھی قسم کی کوریج اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جلوس کی حفاظت کے پیش نظر ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سندھ بھر میں دفعہ 144 نافد کر دی گئی ہے، محرم الحرام کے سلسلے میں محکمہ داخلہ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
سندھ بھر میں محرم کے دوران اسلحہ لیکر چلنے پر بھی پابندی ہو گی، قانون نافد کرنے والے اداروں اہلکاروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مجالس اور امام بارگاہ کے علاوہ 5 افراد سے زیادہ کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز اور عوامی مقامات پر وی سی آر اور فلموں کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔



















