استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول و فعل۔میں بڑا تضاد سامنے آگیا ، 9 مئی کےواقعات سے قبل پوری قوم کو اپنے بیانات سے ذہنی طور پر اکسایا اور اب ان کے دو بیان سامنے اگئے جس کا قوم موازنہ کرے۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کا موقف کچھ اور تھا اب کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے نو مئی کو آرمی کی تنصیبات بشمول کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کیا انھیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ فائز عیسی کے ریفرنس پر بھی چیئرمین کا موقف بدل گیا اب کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے ریفرنس بھیجا تھا میں نے اسے آگے بھیج دیا، اداروں اور قوم کو دیکھنا ہوگا کہ اب ان کے ساتھ کیا سلوک کرے یہ فیصلہ آپ کا ہے۔



















