Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اہم اجلاس

وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے کے نقصانات کم کرنے کے لیے تجاویز پر غورکیا گیا جبکہ توانائی کے شعبے میں نقصانات کم کرکے سبسڈی کو بجٹ کے اندر رکھنے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں توانائی کے شعبے میں وصولیاں بہتر بنانے کے لیے مختلف امور جائزہ لیا گیا جبکہ توانائی کی وصولیاں بہتر بنانے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں توانائی کے بچت کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن بڑھانے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں اقتصادی نمو کیلئے توانائی کے شعبہ میں جامع اور دور رس اقدامات ضروری ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمودپاشا، چئیرمین پی آرایم سی اشفاق تولہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر حکومتی حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں