Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پمز انتظامیہ متحرک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر پمز انتظامیہ متحرک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارڈ 5 اور 6 میں بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لیے مچھر دانیاں وارڈز میں پہنچا دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا کہ پمز میں مچھروں سے بچاؤ کے لیے اسپرے بھی کروا دیا گیا ہے، اب تک پمز میں ڈینگی سے متاثرہ دو مریض لائے گئے، ڈینگی کے دونوں مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیز بخار ہونے اور سردی لگنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں، ہم ڈینگی سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں