وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 توثیق کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے بل کی توثیق کر دی تو فوری طور پر ایکٹ نافذ العمل ہو گا۔
تاہم مشترکہ اجلاس کی جانب سے بھجوائے جانے والے بل کی اگر صدر مملکت توثیق نہیں کرتے تو دس روز بعد یہ خود بخود ایکٹ بن جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















