Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کی بے لگام سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو لگام ڈالنے کی تیاریاں

وزارت آئی ٹی نے وفاقی حکومت کو ای سیفٹی ایجنسی قائم کرنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ای سیفٹی ایجنسی پر قانون سازی کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ 2016 کو سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے ناکافی قرار دے دیا۔

ای سیفٹی ایجنسی کے تحت سوشل میڈیا سرگرمیوں، ٹی وی چینلز، اخبارات، ویب سائٹس کی نگرانی کی جا سکے گی۔

سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے وسیع البنیاد لیگل فریم ورک درکار ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ای سیفٹی پر قانون کا ڈرافٹ تیار کرے گی، بل کی تیاری میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں