پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں پاسپورت کی تجدید کے لیے آن لائن پاسپورٹ اجرا کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ای پاسپورٹ پروگرام کے تحت پہلا پاسپورٹ لاہور کے رہائشی شاہد سلیم کی درخواست پران کے حوالے کیا گیا، شاہد سلیم نے پاسپورٹ کی 10 سالہ تجدید کے لیے آن لائن درخواست کی تھی۔
ترجمان کے مطابق پراسیس کے بعد پرنٹ شدہ پاسپورٹ آج لاہور پاسپورٹ آفس سے جاری کیا گیا، 20 جولائی سے آن لائن تجدید کے آغاز سے اب تک 1128 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















