بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت اضافے کا اطلاق جولائی 2023 کے مہینے سے ہو گا۔
بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا جبکہ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے 41 پیسے تک ہو گیا۔
ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16.48 روپے ہو گیا، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 4 روپے اضافے سے 22.95 روپے، ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27.14 روپے، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.0 روپے جبکہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 وپے اضافے سے 35.24 روپے ہو گیا۔
ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 وپے، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 37.80 روپے جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے ہو گیا۔
ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ 10.06 وپے برقرار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















