Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد اور پنجاب بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیے

اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے 2 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے اور سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخ پر مشاورت اور شیڈول کے حوالے سے 3 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو اجلاس میں شرکت کیلئے مراسلے لکھ دیے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پنجاب اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ خبریں