Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب سے ایک اور بڑی گرفتاری ہوگئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتارکر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا، سابق ایم پی اے ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند تھے۔

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آج چوہدری ظفر اقبال کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے، جسٹس انوار الحق پنوں نے رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے رہائی کے آرڈر کئے تھے۔

 چوہدری ظفر اقبال کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے، سابق ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم نے پولیس کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے آرڈر کر رکھے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں