عام انتخابات سے متعلق سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی کیونکہ ملاقات میں انتخابات وقت پر کرانے پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں نگراں سیٹ اپ پر کس کا کتنا حصہ ہوگا اتفاق نہیں ہوسکا جبکہ گفتگو کے دوران انتخابات چھ ماہ کے لیے موخر کرنے پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران ملک میں معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















