انتخابات سے قبل پی ڈی ایم حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پرحکومت اوراپوزیشن کے مختلف ارکان کے انتیس بل کثرت رائے سے منظورکرلیے گئے۔
منظور ہونے والے اہم بلوں میں مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزاراکیس ، تحفظ خاندانی زندگی و ازدواج بل دو ہزارتئیس اور پاکستان میں داخلے کے مقامات صحت عامہ بل شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران پچیس نئی یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بلوں کی منظوری بھی دی گئی۔
مجموعہ ضابطہ فوجداری ترمیمی بل دوہزاراکیس کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کی سزا کے خلاف اپیل پر چھ ماہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سعدوسیم نے کہا کہ ملک میں قدرتی گیس کی کمی ہے۔ خیرپور اقتصادی زون کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نورعالم خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
وقفہ سوالات میں گیلری میں سرکاری اداروں کے حکام کی عدم موجودگی پر اسپیکر نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور رولنگ دی کہ وقفہ سوالات میں تمام سرکاری اداروں کے حکام گیلری میں موجود رہیں ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اکتیس جولائی شام پانچ بجے تک کے لیے ملتوی ہو گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















