Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی اپنے خلاف پی ڈی ایم میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھے، فیاض الحسن چوہان

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اپنے خلاف پی ڈی ایم میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھے۔

تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ حافظ حمداللہ زرداری اور نواز شریف کا غصہ ہم پر مت نکالیں، اگر دوبئی پلان میں مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں نہیں لیا تو آئی پی پی کا کوئی قصور نہیں، استحکامِ پاکستان پارٹی کے کسی رہنماء نے مفاد کے لیے پارٹی نہیں چھوڑی۔

فیاض چوہان نے کہا کہ 9 مئی کی دہشت گردی نے ہمیں اپنی سیاست اور ریاست کو بچانے پر مجبور کیا، حافظ حمداللہ آئی پی پی پر تنقید کر کے وقت کا ضیاع مت کریں، جے یو آئی پی ڈی ایم میں ہونے والی سازشوں پر نظر رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی پاکستان کی تعمیروترقی اور استحکام پر یقین رکھتی ہے، آئی پی پی پاکستان میں نفرت اور منافقت کی سیاست کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں