چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ چیرمین پی ٹی آئی نے اپنا نیا وکیل بھی مقرر کیا۔
ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں، وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، یہ استدعا منظور کی گئی، نئے وکیل نے ریکارڈ حاصل کرنے کےلئے وقت مانگا جو دیدیا گیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے لہذا اس وقت کیلئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 2 اگست کو ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف 2 اگست کو حاضری یقینی بنائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















