Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم پاکستان کے عظیم دوست تھے، ان کا انتقال یقینا النہیان خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، ہم پاکستان میں اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی دوپہر خاص طور پر یو اے ای کے صدر سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لئے ابو ظبی پہنچے تھے اور کچھ دیر پہلے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں