Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قمبر شہدادکوٹ کے سیلاب متاثرین کو اپنی زمین اور اپنے مکان کے مالکانہ حقوق دے کر پاکستان پیپلز پارٹی نے وہ سلسلہ جاری رکھا ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دادو کے لوگ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے تھے۔ ایک سال بعد مجھے یہ دیکھ کر فخر ہورہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 500 زمین کی اسناد متاثرہ لوگوں کے نام منتقل ہوئیں ہیں جو انہیں نہ صرف ان کے گھروں کی تعمیر میں مدد فراہم کر رہی ہیں بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی بہتر بنانے کا ایک طریقہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سندھ پیپلز ہاوسنگ فار فلڈ ایفکٹیز کے تحت جیکب آباد کے سیلاب سے متاثر 500 خاندان اب اپنی زمین اور اپنے مکان کے مالک ہیں۔ ہم سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاءﷲ ان سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں