Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حق اور باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حق اور باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق سیکھاتا ہے، حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی، یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا، امام حسینؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی، کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حق وباطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، آج  ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں