Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 30 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

اس دوران دبئی میں وزیر خارجہ بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں