پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مزید 22 اہم شخصیات کی پارٹی پالیسی سے انحراف پر انکی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان، ضیاء اللہ بنگش، شوکت علی کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
محمد یعقوب شیخ، احتشام جاوید اکبر، آغاز اکرام اللہ گنڈاپور کی بھی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے جبکہ جبکہ محمد اقبال وزیر، ظہور شاکر، ولسن وزیر، سید محمد اشتیاق کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی میٹنگ میں شرکت پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔
تحریک انصاف نے سید اقبال میاں، سید غازی غزان جمال، شیر اکبر خان کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
شاہ فیصل خان، صالح محمد، مفتی عبید اللہ خان، ندیم خیال خان، محمد شفیق آفریدی اور محمد دیدار کی بھی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
محب اللہ خان، ابراہیم خٹک، احمد حسین شاہ کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف جانے اور نئی پارٹی میٹنگ میں شرکت پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



















