Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت کو اختیارات دینے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے،فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کو اختیارات  دینے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت پر اعتراض ہے اور پیپلز پارٹی کو نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات دینے پر بھی اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو حکومت ابھی چل رہی ہے، نہیں پتا چل رہا کہ نگران ہے یا منتخب حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکشن 230 میں ترامیم پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، نئے معاہدے منتخب حکومت کرے گی۔

 پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کا نام نہ (ن) لیگ نے دیا نہ اس پر کوئی ڈسکشن ہوئی، نگران وزیر اعظم غیر جانب دار اور اتنا تگڑا ہونا چاہیے کہ اس بار آر ٹی ایس نہ بیٹھے، نگران حکومت میں سیاسی لوگوں کو بھی نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں