Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کا گلگت بلتستان کے 12 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے 12 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے 12 ارکان کو گلگت بلتستان الیکشن میں فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تحریک انصاف نے سید سہیل عباس، کرنل ریٹائرڈ عابداللہ بیگ، شمس الحق، حاجی شاہ بیگ کو گلگت بلتستان الیکشن میں فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے گلبر خان، سید امجد زیدی، فضل رحیم، دلشاد بانو، ثریا زمان، مشتاق حسین اور عبداللہ حمید کو بھی اسی ضمن میں شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تمام ممبران کو پارٹی کی جانب سے نوٹس جاری ہونے کے بعد تین دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور جواب موصول نہ ہونے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں