راجن پور کی تحصیل فاضل پور میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل فاضل پور کے قریب نجی کمپنی کی کوچ الٹ گئی جس کی زد میں آکر 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال اور فاضل پور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ زائرین سے بھری کوچ سخی سرور سے جیکب آباد جارہی تھی تاہم تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















