Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ اجلاس میں آج کون کون سے بل پیش ہونگے؟ ایجنڈا جاری

اسلام آباد: سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام، توشہ خانہ ریگولیشن اور مینجمنٹ بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن بل بھی سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان ایئر سیفٹی انویسٹیگیشن بل بھی منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان رویت ہلال بل بھی منظوری کے لئے آج ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں