Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو وقت پر مکمل کیا جائے گا، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، چین کے نائب وزیراعظم اپنے دو وزراء کے ساتھ دو روزہ دورہ پر پاکستان آرہے ہیں، چین کی فنانسنگ تعاون ساتھ سعودی عرب اور یو اے ای نے بھی تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس گیارہ ماہ کافی مشکل گزرے ہیں، دنیا چاہتی تھی پاکستان ڈیفالٹ کرے اور اس کا تماشہ بنے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر وقت کے ساتھ بہتر ہورہے ہیں، آنے والے دو تین مہینوں کی ادائیگیوں کا بندوبست کررکھا ہے، ہم نے ہر ادائیگی وقت پر کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا تو ہمارا پلان بی تیار تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو وقت پر مکمل کیا جائے گا، پاکستان اپنی تمام عالمی ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے سابق وزیر کے ایک بیان سے پی آئی اے گراؤنڈ پر ہے، پی ائی اے گراؤنڈ ہونے سے پی آئی اے کو 71 بلین روپے کا سالانہ نقصان ہوا ہے، 59 بلین روپے یو کے اور باقی امریکا اور دیگر فلائٹس کا نقصان ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بل پاس ہوا ہے جو خوش آئندہ ہے، انشاءاللہ یو کے کی جلد فلائٹس کا آغاز ہوجائے گا، اس قانون کے پاس ہونے سے اکتوبر سے ہماری پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں