Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری تیاری مکمل ہے، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتے، ہماری تیاری مکمل ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستار کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ صاف وشفاف اور دوسرا فوری انتخابات کا ہے، آدھی مردم شماری کے ساتھ انتخابات ہو ہی نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس دے رہے ہیں اور ذمہ داری سے دے رہے ہیں، ٹیکس دینے والا طبقہ محب وطن کہلاتا ہے، کراچی کے ٹیکس دینے والے لوگوں سے اسلام آباد چلتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو آدھا دکھایا گیا، کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ95 لاکھ بتانے کا منصوبہ ہے، کراچی کی آبادی 3 کروڑ ہے، سب کو گنا جائے، 3 کروڑ سے کم کسی نمبر کو قبول نہیں کریں گے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سب کو متنبہ کررہے ہیں سوا کروڑ لوگوں کا خسارہ قومی خسارہ ہے۔ ایم کیوایم کراچی کی آبادی کے موجودہ نمبرز کو نہیں مانے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 60لاکھ افراد کو ڈھونڈ کر گنوادیا، ٹیکنالوجی نے سب کچھ آسان کردیا ہے، 2012 میں کراچی کی آبادی کو 3کروڑکے لگ بھگ بتایا گیا، کراچی کی آبادی 2کروڑ بتانے کی سازش قبول نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نے ہر فورم پر اپنا مقدمہ لڑا، ایم کیوایم نے جن خدشات کو ظاہر کیا تھا ثبوت بھی دکھائے، ہمارے مطالبے کو احتجاج میں تبدیل نہ ہونے دیں۔ مردم شماری کے طریقہ کار کو متروک قرار دیا جائے، مردم شماری کی مدت اس لیے بڑھائی تھی کہ شاید انصاف ملے۔

دوسری جانب فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک کروڑ 95 لاکھ کی آبادی کو مسترد کرتے ہیں، نئی حلقہ بندیاں ہونے کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا کے ذریعے حقائق سامنے آچکے ہیں، صوبائی حکومت کی متعصبانہ پالیسی عیاں ہوگئی، 6 سال میں جو آبادی بڑھی اس کا کہیں ذکر ہی نہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں