Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو نگران وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق کی خبروں پر شدید برہم

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نگران وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق کی خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے غلط خبر پر پارٹی کی مشاورتی کمیٹی سے وضاحت مانگی، پیپلزپارٹی کی مشاورتی کمیٹی نے معاملے پر بلاول بھٹو کو وضاحت دی۔

 مشاورتی کمیٹی نے بلاول بھٹو کو خبر کے غلط ہونے کی رپورٹ دی، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر اتفاق نہیں کیا،پیپلز پارٹی نے تاحال نگران وزیر اعظم کیلئے نام تجویز نہیں کئے۔

واضح رہے کہ پی پی اور ن لیگ میں نگران وزیراعظم کیلئے پانچ ناموں پر اتفاق کی خبر چلی تھی۔

متعلقہ خبریں