Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے نائب وزیراعظم ہی لائیفینگ کی ملاقات ہوءی جس میں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوؤں، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے کی پاکستان اور چین کی مشترکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں مرکزیت پر زور دیا۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی، صنعتی اور مواصلاتی سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جبکہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ہی لائیفینگ کو مارچ میں چین کا نائب وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ چین تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازسر نو توسیع دینے کا ایک سنہری موقع ہے۔

 ملاقات میں چین کے نائب وزیراعظم نے پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری، دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ چینی نائب وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا۔

 چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں چین کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں