Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے خطے میں ایک نئے ترقیادتی دور کا آغاز ہوا، سی پیک کے تحت توانائی بحران اور درپیش چیلینجز سے نمٹنے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، سی پیک کے تحت طلباء کو اسکالشپ دئیے گئے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت نے سی پیک منصوبے کو ایک نئی روح بخشی ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں