Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا کے وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے نگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کو خط لکھا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں ملوث وزراء، معاونین اور مشیروں کو فوری ڈی نوٹیفائی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ نگران کابینہ کے بعض افراد میڈیا پر اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ شاہد خٹک کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا، کچھ وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر تعینات کیا گیا،  نگران وزیر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل پر استعفیٰ دیا،نگراں وزیراعلٰی اپنی کابینہ کو کم سے کم کریں، بعض وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کا رویہ نگران حکومت کی روح کے منافی ہے۔

متعلقہ خبریں