حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پندرہ سالوں میں پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی نے آکر سب سے پہلے انتقامی کارروائی کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان علاقوں کا پانی کاٹ دیا گیا، تم کچھ بھی کرلو نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن تمہیں کبھی ووٹ نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پہلے واٹر بورڈ کے آفس جائیں گے پھر بلاول ہاؤس جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پچھلے کئی سالوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن پندرہ سالوں میں اس پارٹی نے کراچی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے فور کو آج سے پانچ سال پہلے بن جانا چاہیے تھا، ان لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ پندرہ سالوں میں اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حب ندی پر بھی کوئی کام نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ حب ندی اس وقت جگہ جگہ سے لیکج کا شکار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















