Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ دھماکا؛ خورشید شاہ کی مولانا فضل الرحمن سے اظہار تعزیت

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور کارکنان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں، سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سی جنات ہیں جو ایسے واقعات کررہی ہیں۔

 سید خورشید شاہ نے کہا کہ ایسے واقعات پر سوچنا پڑتا ہے اور پھر خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے، یہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب ان جنات کے لئے کون سا عمل کریں کہ یہ جنات سامنے آجائیں؟ ہم کیسے ان ہاتھوں کو ڈھونڈیں جو یہ کرارہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی غلط سوچ کی وجہ سے ہم ایسے واقعات کرنے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ دنیا کی بڑی طاقتیں بھی پاکستان کو برداشت نہیں کرتیں، شہید بھٹو کو پھانسی پر چڑھا کر افغان جنگ میں پاکستان کو دھکیلا گیا۔

وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کل کا واقعہ سب کے لئے چیلنج ہے، اب بھی اگر ہم نہ اٹھے تو اس کشتی کے ہم سب سوار ڈوبیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں