Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ

محکمہ خوراک فلور ملز مالکان کے سامنے بے بس ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر دسمبر میں آٹا مزید 30 سے 40 روپے فی کلو مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

فوڈ سیکیورٹی کمشنر نے انکشاف کر کے نئی پریشانی کھڑی کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب نے کوٹے سے 6،6 لاکھ ٹن گندم کم خریدی، صوبوں کیجانب سے ریلیز میں تاخیر ہوئی تو قیمت 40 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

پنجاب میں تاحال فلور ملز اور محکمہ خوراک میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تاحال گںدم کا سرکاری کوٹہ جاری نہیں کیا گیا جسکے باعث مارکیٹ میں بیس کلو آٹے کا تھیلہ 2915 روپے ہو گیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں