Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم سے چیف آف نیول اسٹاف امجد نیازی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول اسٹاف امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں چیف آف نیول اسٹاف نے وزیر اعظم کو پاک بحریہ کو مقامی سطح پر ہتھیاروں و جنگی جہازوں کی تیاری کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

دوران ملاقات نیول چیف نے اس حکمت عملی کے تحت پاکستان کو دفاعی اعتبار سے خود کفیل بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں