Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم خوشگوار، بوندا باندی جاری

شہر قائد میں وقفے وقفے سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن، ڈی ایچ اے، سی ویوو کے اطراف میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، جہانگیر روڈ، تین پٹی، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں بھی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بھی بونداباندی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں