Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فوج بطور ادارہ خوشحالی کے سفر میں ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج بطور ادارہ خوشحالی ترقی کے سفر میں ریاست کے ساتھ کھڑا ہے۔

آرمی چیف نے اسلام آباد میں پاکستان منرلز سمٹ ’’ ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ‘‘ کے افتتاحی سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائننگ منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

عاصم منیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

دوران خطاب آرمی چیف نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے میں تمھیں خوف اور بھوک سے آزماؤں گا۔ اللہ فرماتے ہیں کہ راستے پر مشکلات کے باوجود ڈٹے رہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک پاکستان کو ہر قسم کی نعمت عطا کی ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اللہ کہ نعمت سے کیسے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سورہ رحمٰن کی چند آیات اور سورہ البقرہ کی آیت 156 پڑھیں اور انگریزی ترجمہ بھی سنایا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے3جنگیں لڑیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ پاکستان ایٹمی ملک ہے مگریہ اپنے دفاع کےلیے ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کےلیے حمایت کرنے پر سعودی عرب کے مشکورہیں، باتیں بہت ہوگئیں، اب کام کرکے دکھانے کا وقت ہے، اب سنجیدہ سرجیکل اسٹرائیک کا وقت آگیا ہے، اب ہمیں اپنا وقت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرناہے۔

انکا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبہ بھی ملکی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان میں معدنیات کے6 ٹریلین ڈالرکے ذخائر ہیں، 70کی دہائی میں روسی تعاون سے اسٹیل ملز قائم کی گئی، سمٹ کا مقصد غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، تھر میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکاہے، معاشرے میں زہرگھول دیا گیا ہے۔ ہم نے اپنی مدت پوری کرکے گھرجانا ہے، نگران حکومت نے آنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں