Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کیلئے نئی مشکل؛ فواد چوہدری نے بڑا سرپرائز دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے نمائندے کراچی کی نشستیں نہ بڑھنے پر اعتراض کر رہے ہیں پنجاب کی آٹھ نشستیں کم کر دی گئیں کسی کو پرواہ ہی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا اپنے لوگوں کے بارے میں رویہ توہین آمیز ہے، جہلم کے ترقیاتی کاموں کو روک کر نون لیگ نے بالعموم اور احسن وبال بالخصوص ایک ولن ثابت ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اربوں روپے سڑک پر خرچ ہونے کے بعد باقی فنڈنگ روک کر آپ نے عوام کو ایک عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما نے کہا ہے کہ نہر، ٹراما سینٹرز سمیت تمام منصوبے روک کر ان کے فنڈز ناروال اور وزیروں کے حلقوں منتقل کیے گئے، نون لیگ کی جہلم کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، انشاللہ اس حکومت کے خاتمے پر جہلم میں خصوصی جشن ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں