الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کا حکم دیدیا ہے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ سیاست میں ملوث وزراء، معاونین اور مشیروں کو فوری ڈی نوٹیفائی کیا جائے، نگران کابینہ کے بعض افراد میڈیا پر اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ شاہد خٹک کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، نگران وزیر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل پر استعفیٰ دیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا ہے کہ بعض وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کا رویہ نگران حکومت کی روح کے منافی ہے، نگران وزیراعلیٰ اپنی کابینہ کو کم سے کم کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















