نگران وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کیلئے سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو اور عشرت العباد خان کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ایک دو روز میں نگران وزیراعظم پر مشاورت کریں گے۔
نگران وزیر اعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی دوڑ جاری ہے، دونوں پارٹیز کی مرکزی قیادت مختلف ناموں پر غور کر رہی ہے۔
نگران وزیر اعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے شارٹ پانچ ناموں میں محمد میاں سومرو، عشرت العباد خان کے نام شامل ہیں۔
رواں ہفتے تک نگران وزیر اعظم کیلئے نام منتخب کر لیا جائے گا۔
نگران وزیر اعظم کے ناموں پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، آصف علی زرداری کی متعدد بار مشاورت ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے نامزد کردہ نام وزیر اعظم کو دیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















