ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہڑتال ہر صورت کریں گے، بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی وجہ سے عوام کو 50 سے 100 روپے ایل پی جی خریدنی پڑ رہی ہے، ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 201 روپے فی کلو ہے، ملک بھر میں فی کلو ایل پی جی 240 روپے سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
عرفان کھوکھر نے کہا کہ جب تک سپلائئ چین بہتر نہیں ہو گی ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت نہیں ہو سکتی، انتظامیہ کی جانب سے ایک پی جی فروخت کرنے والوں پر کارروائی ہوتی ہے، آج تک انتظامیہ نے مہنگی گیس فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















