Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھلے ہیں، پرویز خٹک

سابق وفاقی وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

 کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان کو وائس چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

کور کمیٹی نے ضیاء اللہ خان بنگش کو پارٹی کا انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔

پارٹی کے آئین،منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا اور مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کردیا۔

کور کمیٹی نے منظوری دے دی کہ پارٹی کا نعرہ امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھلے ہیں باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔

 پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کریں گے اور   مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے کریں گے۔

متعلقہ خبریں