Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ باجوڑ دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعہ خیبرپختونخوا میں بدامنی لہر کا تسلسل ہے، سوال ہے کہ شہریوں کی حفاظت کس کی ذمہ داری ہے؟ عوام کہاں جائیں، کس دروازے پر دستک دیں؟ ایک طرف پاکستان، ازبکستان، افغانستان کو ریلوے ٹریک سے جوڑنے کی تیاری ہو رہی جبکہ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر ٹینشن برقرار ہے، امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، سب سے پہلے اس مسئلے کا حل نکالنا ہو گا، حکومت قیام امن کے لیے قومی مشاورت کا آغاز کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور بدامنی سے کروڑوں لوگ بری طرح متاثر ہیں، حالات کی خرابی یا نگران سیٹ اپ کی ایکسٹینشن کا جواز بنا کر الیکشن التوا برداشت نہیں ہے، الیکشن کا التوا قوم کسی صورت قبول نہیں کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہی مسائل کا حل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ نااہل حکمرانوں سے تنگ ہے، ملک کو مستحکم حکومت چاہیئے،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکومت پٹرول کی قیمت میں کم ازکم سو روپے کمی کرے، حکومت بجلی، گیس، ادویات کی قیمتوں میں کمی کرے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں