Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا دسواں بورڈ اجلاس ہوا جس میں نویں بورڈ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے مطابق پیپلز بس سروس کے لئے سبسڈی دینے پر غور اور خواتین کے لئے مخصوص پنک بسز کے لئے خواتین ڈرائیورز کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ ہوا۔

اجلاس میں 500 بسز پر مشتمل پیپلز بس سروس کے دوسرے مرحلے اور الیکٹرک ٹیکسی سروس کے لئے فزیبلٹی اسٹڈیز کا فیصلہ کیا گیا۔

بورڈ اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے، خواتین بس ڈرائیورز کی موجودگی میں تحفظ کے احساس کو مزید تقویت ملے گی، پیپلز بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے عوام کی سفری سفری دشواریاں بہت حد تک کم ہو جائیں گی، ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی جلد از جلد مکمل ہو تاکہ عوام مستفید ہو سکے۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ، پی اینڈ ڈی کے نمائندے سکندر شیخ، سی ای او ٹرانس کراچی طفیل پلیجو اور دیگر شریک ہوئے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں