Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک دیتی ہوں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ سے پانچ سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر مبارک دیتی ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہادر، بے گناہ اور پرعزم بھائی طلال چوہدری کو مبارک ہو جنہوں نے قائد محمد نواز شریف سے اور جماعت سے نظریاتی وابستگی، وفا اور محبت پر پانچ سال نااہلی کی سزا بھگتی جو آج ختم ہو گئی ہے، طلال چوہدری تو پانچ سال بعد اہل لیکن انہیں ناحق سزا دینے والے عوام اور تاریخ کی نظر میں تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج طلال چوہدری اپنے ضمیر ہی نہیں، وقت اور عوام کی عدالت میں بھی سرخرو ہیں، دانیال عزیز اور طلال چوہدری دونوں کو صرف اس لئے سزا دی گئی تھی کیونکہ وہ اس وقت سچ بول رہے تھے جو نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے والے کرداروں کو قبول نہیں تھا، اللہ تعالیٰ ان دونوں بھائیوں کو تاریخ اور عوام کے سامنے سرخرو ہونا مبارک فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں نے انتہائی نا مناسب حالات کا سامنا کیا لیکن حق گوئی کی راہ چھوڑی نہ ہی حلقے کے عوام کا ساتھ چھوڑا اور اپنے موقف، قیادت اور جماعت کے ساتھ کھڑے رہے، دانیال عزیز، طلال چوہدری اور ان کے حلقے کے عوام کو مبارک ہو۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں