Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجوڑ دھماکے کے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کرلی

پشاور: باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کی تصویر حاصل کر لی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں کرسی پر بیٹھا رہا۔ کنونشن میں حملہ آور نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ آور کا تعلق  افغانستان سے ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باجوڑ دھماکے کے حملہ آور گروپ کی شناخت ہوئی ہے، دھماکہ کا کوئی خاص ٹارگٹ تھا، جائے وقوعہ سے بہت سارے شواہد ملے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھاکہ جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں جبکہ خودکش دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید کہا تھا کہ ابتدائی انکوائری میں ملزمان تک تقریباً پہنچ چکے ہیں، فرانزک رپورٹس آنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں خودکش دھماکا ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمے داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی اور اس حملے میں 55 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں