Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں تاخیر؟ وزیراعظم نے انتہائی اہم اعلان کردیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت ہی الیکشن میں جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، نگراں حکومت کا بھی ملکی معیشت کی بحالی میں مثبت کردارہونا چاہیے، ہرممکن کوشش رہی ہے کہ غریب کو مہنگائی سے بچاؤں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا دارو مدار کروڈ آئل کی قیمت پر ہوتا ہے، عالمی مںڈی میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث انتہائی دکھ کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ساتھ معاہدے کے پابند ہیں، معاہدے سے معیشت استحکام کی جانب رواں دواں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست نما دشمن بن کر اداروں کے خلاف مہم چلائی، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا ماڈل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنا تھا، انہوں نے اپنی حکومت میں خواتین کو جیلوں میں بند کیا، گھروں کے محاصرے کیے، ہماری حکومت میں کسی کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے، اتحادی حکومت نے مل کر دوست ممالک سے تعلقات بحال کیے جس میں آرمی چیف اور وزیرخارجہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کے انتخاب پر فخر ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں