وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایتھوپین حکومت کو پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر تہنیت پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی سعد رفیق نے ایتھوپیا کے سفارت خانے میں “گرین لیگیسی” شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جس کے دوران انہوں نے دیگر ممالک کے سفراء کے ہمراہ پودا لگایا۔
خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایتھیوپین حکومت کو پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولنے پر تہنیت پیش کرتا ہوں، ہمارا ایتھوپیا سے تاریخی تعلق بادشاہ نجاشی سے شروع ہوتا ہے، ایتھوپیا نے حالیہ صدیوں میں بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں، یہ ایتھوپین وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کی جانب سے شروع کی جانے والی عظیم مہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایتھوپین وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں، ہم ایتھیوپیا کے ساتھ فضائی اور عوامی رابطوں میں اضافے کیلئے گامزن ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















