متفقہ نگران وزیراعظم لانے کے مشن کیلئے حکومت اوراتحادیوں میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے 5 ناموں پر مشاورت جاری ہے۔
نگران وزیراعظم کے لئے 3 حتمی ناموں کا معاملہ قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تجویز کے مطابق شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان باقی قیادت سے رابطہ کرکے فیصلہ کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اتحاد کے زیرغور 5 نام چاروں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، پنجاب سے 2، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے ایک ایک نام شامل ہے۔
مجوزہ ناموں میں کسی ریٹائرڈ جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کے نام شامل نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق بزنس کمیونٹی، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے غیرجانبدار ناموں پر دونوں بڑی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے۔
حکومتی ٹیم کے سربراہ ایاز صادق نے جمیعت علماء اسلام اور جمہوری وطن پارٹی سے رابطہ بھی کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















