پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے انتہائی بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارمل پاسپورٹ کو رینیو کروانے کے لیے شہریوں کو اب ایک ہزار روپے اضافی دینے ہوں گے۔ حالیہ اضافے کے بعد نارمل پاسپورٹ رینیو کروانے کی فیس 3 ہزار سے بڑھ کر 4 ہزار ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پاسپورٹ کو ارجنٹ رینیو کروانے کی فیس میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی فیس 5 ہزار سے بڑھ کر 6 ہزار ہوگئی ہے۔
اس فیس کا اطلاق آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے پاسپورٹ رینیو کروانے پر ہوگا۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے مطابق فیس میں دراصل کوریئر کے اخراجات ہیں جس کے استعمال سے پاسپورٹ شہریوں کے گھروں تک پہنچائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ شہریوں کو پاسپورٹ آن لائن رینیو کروانے کے لیے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور ایکسپائر ہونے والے پاسپورٹ کی کاپی ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی ویب سائٹ پر لازمی آن لائن جمع کروانا ہوگی۔
جبکہ پاسپورٹ آن لائن رینیو کروانے کے لیے شہریوں کو فیس بھی آن لائن ہی جمع کروانی ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















