Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی کثیر تعداد عام انتخابات میں حصہ لینے پر متفق

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنماؤں کی کثیر تعداد انتخابات میں نئی مردم شماری کے بعد حصہ لینے پر متفق ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام  پاکستان پارٹی نے نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی قائدین اپنی رائے کے حوالے سے سینئر قیادت کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ کے بعد آئی پی پی بھی نئی مردم شماری کے تحت الیکشن میں جانے کا موقف رکھتی ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کا موقف ہے کہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات میں اگر دو سے تین ماہ کی تاخیر بھی ہوتی ہے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں